
راچڈیل عارف چودھری
– مئیر راچڈیل فیصل رانا نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی لیڈر علی عدالت – سابق مئیر کونسلر شکیل احمد – بانی ممبر حاجی حبیب اللہ – کوآڈینیٹر چودھری اعتزاز عاصم -کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ – ندیم – سید فرحت کاظمی – نعیم چوہان – اور ممبران شامل تھے – اس موقع پر کشمیر یوتھ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو زولفقار احمد نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ادارے کے اغراض و مقاصد، کمیونٹی خدمات اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر قونصلر جنرل پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے کشمیر یوتھ پراجیکٹ کی شاندار کمیونٹی خدمات اور مختلف پروجیکٹس کو سراہتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قونصلیٹ آف پاکستان مانچسٹر اور کشمیر یوتھ پراجیکٹ مستقبل میں کمیونٹی ہم آہنگی، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر مشترکہ طور پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مئیر راچڈیل فیصل رانا – مئیرس ارم فیصل -اور دوسروں نے پاکستان قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کا کے وائ پی راچڈیل میں آنے پر خوش آمدید کہا -اور کشمیر یوتھ پراجیکٹ کی نوجوانوں کے لئے جاری پراجیکٹ کو سراہا –
