سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور سینئر سٹیزنز بھی اس کے مضبوط ستون شمار ہوتے ہیں۔

Spread the love



ملک طاہر محمود اعوان صدر پمز یونین، صدر اپیکا فیڈرل ملک طارق محمود ، پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاہی ،حاجی محمد حنیف ، ملک ذیشان اعوان سرپرست اعلیٰ پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر منصور احمد نے کہا سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور سینئر سٹیزنز بھی اس کے مضبوط ستون شمار ہوتے ہیں۔ یہی وہ طبقہ ہے جس نے اپنی پوری عملی زندگی ریاستی اداروں کی خدمت، ملکی استحکام اور قومی ترقی کے لیے وقف کی ہوتی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی وفاداریاں ملک، قوم اور ریاست کے ساتھ وابستہ رکھتے ہیں ۔بدقسمتی سے موجودہ معاشی حالات میں یہ طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، علاج معالجے کے بڑھتے ہوئے اخراجات، یوٹیلیٹی بلوں کا بوجھ اور روزمرہ ضروریات کی تکمیل نے پینشنرز اور سینئر سٹیزنز کی زندگی کو انتہائی دشوار بنا دیا ہے۔ ان حالات میں جب نئے بجٹ کی آمد آمد ہے، معاشرے کے مختلف طبقات، ادارے اور گروہ اپنی مراعات اور مالی حقوق میں اضافے کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، مگر پینشنرز اور سینئر سٹیزنز کی آواز کم سنائ دیتی ہے۔ یہ طبقہ ملکی استحکام اور قومی مفاد کو ہر ذاتی مفاد پر ترجیح دیتا ہے،حکومتِ وقت پر لازم ہے کہ وہ اس باوقار اور محب وطن طبقے کے مسائل کو سنجیدگی سے سمجھے اور آنے والے بجٹ میں پینشنرز کے لیے خاطر خواہ اور حقیقی ریلیف فراہم کرے۔ پینشن میں ایسا اضافہ کیا جائے جو موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ہو اور جس سے ریٹائرڈ ملازمین کی عزتِ نفس اور بنیادی ضروریات کا تحفظ ممکن ہو سکے، آنے والے بجٹ میںوفاقی ملازمین کے تمام ایڈھاک ریلیف الائونسز کو بنیادی پے اسکیل میں ضم کر کے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، وفاق کی تمام جامعات کے بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ اعلی تعلیمی ادارے مالی بحران سے نکل کر بہتر کام کر سکیں، وفاقی ملازمین کی بند کی جانے والی ایجو کیشنل انکریمنٹس کو فی الفور بحال کیا جائے، ایگزیکٹو الائونس کی ادائیگی بلا تفریق و امتیاز وفاق کے تمام ماتحت اور خود مختار اداروں میں لازمی قرار دی جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے کنونيس الائونس میں فوری طور پر 200 فیصد اضافہ کیا جائے اور ملک کے لیے عمریں وقف کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
۔وقت کا تقاضا ہے کہ آنے والے بجٹ میں پینشنرز اور سینئر سٹیزنز کو خصوصی توجہ دی جائے، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں یہ احساس دلایا جائے کہ قوم اپنی خدمت گزار نسلوں کو فراموش نہیں کرتی۔ یہی رویہ قومی یکجہتی، سماجی استحکام اور ریاست پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں