جہلم للہ دو،رویہ سڑک ہرنپور تا مصری موڑ سست روی کا شکار،ٹرانسپورٹرز، عوام، تاجر،طلبہ وطالبات شدید پریشانی میں مبتلا

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم للہ دو،رویہ سڑک ہرنپور تا مصری موڑ سست روی کا شکار،ٹرانسپورٹرز، عوام، تاجر،طلبہ وطالبات شدید پریشانی میں مبتلا،وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ،تفصیلات کے مطابق جہلم للہ دو،رویہ 128 کلو سڑک کا منصوبہ پنڈدادنخان تا مصری موڑ انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث تحصیل پنڈدادنخان سے ضلعی ہیڈ کواٹر آنے والے مسافروں ،ٹرانسپورٹرز،اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یہ منصوبہ جہلم کو للہ انٹرچینج موٹروے سے ملانے والی ایک اہم رابطہ سڑک ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے تاہم پنڈدادنخان تا مصری موڑکام کی رفتار انتہائی سست ہونے کے باعث عوام میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ اس اہم سڑک کے مکمل ہونے سے جہلم ،میرپور،سرائے عالمگیر اور ملحقہ علاقوں کی طرف انے والی بھاری ٹریفک جوگھنٹوں مشکلات کاشکاررہتی ہے جس سے نہ صرف مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ایندھن کے اخراجات اور وقت کا ضیاع بھی بڑھ جاتا ہے۔ روزانہ سفر کرنے والے افراد طلبہ اور مریضوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ سڑک کی عدم تعمیر اور مسلسل تاخیر کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ سامان کی بروقت ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے جس سے مالی نقصان بڑھ رہا ہے اور مقامی معیشت بھی دباو کا شکار ہے شہریوں نے مزید بتایا کہ زیر تعمیر سڑک کی وجہ سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ متعدد جان لیوا حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بعض مستقل معذوری کا شکار ہو چکے ہیں۔ سڑک کی خراب حالت کے باعث عوام کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بھی خراب ہو رہی ہیں، جس سے اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ اس اہم مسلے پر توجہ مرکوز کریں اور حسب وعدہ جون 2026 میں سڑک کاکام مکمل کیاجائے تاکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں