جہلم: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس منعقد

Spread the love


جہلم (ظہیر عباس) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے زیراہتمام حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار اور پیغام کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کے انتظامات ایڈوکیٹ شازیہ نئیر اور ایڈوکیٹ سونیا نے سنبھالے۔ تقریب میں خواتین وکلا کے علاوہ منہاج القرآن وومن ونگ جہلم، وومن ویلفیئر سوسائٹی جہلم اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔


تلاوت قرآن پاک قانون کی طالب علم صباحت نے کی جبکہ نعت پڑھنے کی سعادت ایڈووکیٹ نادیہ قیصر صاحبہ نے حاصل کی۔
مقررین میں مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ، ذاکرہ ثوبیہ بتول صاحبہ اور سمیرا صاحبہ شامل تھیں۔ مومنہ ماہرو گوندل نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی جرات اور بہادری کو خواتین کے لیے اعلیٰ مثال قرار دیا۔ سمیرا صاحبہ نے حضرت زینب کی ولادت سے کربلا تک کے واقعات بیان کیے، جبکہ ذاکرہ ثوبیہ بتول نے مصائب و فضائل بیان کرتے ہوئے اشعار پیش کیے۔


اختتام پر ایڈوکیٹ شازیہ نئیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم آئندہ بھی اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں