مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ پنشن ۔میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں اضافہ ناگزیر ہے محمد ارشد خان
( اسلام اباد نمائندہ خصوصی) وفاقی ملازمین اور پینشنرز نے بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کو مسترد کردیا اور کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ جب حکمران چاہیں تو اپنے سینیٹر ججز چیئرمین سپیکرز وغیرہ کی تنخواہیں 600 فیصد تک بڑھا دیں تب ان کو ائی ایم ایف نہیں پوچھتی اور نہ یہ ائی ایم ایف سے اجازت لیتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ جب بھی غریب ملازمین پینشنرزاور سینیئر سٹیزن کی تنخواہیں بڑھانے کا ٹائم ائے تو ان کو یہ بہانہ ہوتا ہے کہ ہمیں ائی ایم ایف سے پوچھنا ہوتا ہے اپنے بارے میں ائی ایم ایف سے نہیں پوچھتے اس مہنگائی کے دور میں سات فیصد پینشن بڑھانا اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے لہذا ہم پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے حکمرانوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ پینشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کریں کیونکہ ریٹائرڈ ملازمین کا گزارا اس مہنگائی کے دور میں بہت مشکل ہو چکا ہے اس اضافے سے تو ادویات بھی پوری نہیں ہوتی دیگر معاملات بھی ہیں اس لیے حکومت اس پر خصوصی توجہ دے اور پینشن کم از کم 50 فیصد بڑھائی جائے, حکومت اپنے پروٹوکول کم کرے، اخراجات کم کرے، بیرون ملک دورے اپنےزاتی اخراجات سے کرے اور پنشن اور تنخواہوں میں 50فیصد تک اضافہ کریں
