
(رپورٹ مرزا طارق محمود)
چوہدری انصرمحمود دھول ایڈووکیٹ (امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات)نے بنو قابل آئی ٹی ٹریننگ سنٹر جلالپور جٹاں کا افتتاح کیا۔جو دفتر جماعت اسلامی مین بازار ، جلالپور جٹاں میں واقع ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر خالدمحمود ثاقب (صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات)،ابرار احمد،نعیم شہباز، ڈاکٹر مدبر،انس مجاہد اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
معزز مہمانوں نے سنٹر میں موجود سہولیات اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور بنو قابل کو نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک نہایت اہم اور مؤثر اقدام قرار دیا۔
