جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو،

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، بااثر ڈسٹری بیوٹرز سرکاری نرخوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے،تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی ( لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمتیں ڈسٹری بیوٹرز نے آسمانوں پر پہنچا رکھیں ہیں، ایل پی جی گیس مافیا نے اوگرا (CFA) کے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے، غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ،ادا کررہی ہے، متاثرہ شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کا سرکاری نرخ 304 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں گیس کی بلیک میں فروخت جاری ہے، جہاں قیمت 550سے 600 روپے فی کلو تک وصول کی جارہی ہے، دکاندار اور ڈسٹری بیوٹرز گاہکوں سے فی کلو پر تقریبا 3 سو بیس روپے تک اضافی منافع کما رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور قلت کے باعث مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر،ڈسٹری بیوٹرز اور دکانداروں نے قیمتیں دگنی کر دی ہیں ، غریب اور دہاڑی دار طبقے کے لیے اب دو وقت کا کھانا پکانا بھی محال ہو چکا ہے، شہریوں اور سماجی حلقوں نے،وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب-کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوں اور،ایل،پی،جی، گیس مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، دکانیں سیل کی جائیں اور عوام کو سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں