جہلم (بیورورپورٹ) جہلم شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر نے جہاں معمولات زندگی کو شدیدمتاثر کیا ہے، وہیں مختلف امراض میں مبتلا افراد کے لیے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ہارٹ اٹیک، بلڈ پریشر،شوگر،سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دل کو معمول سے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے پسینہ زیادہ آنے سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور دل پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ یہی صورتحال بزرگ افراد، ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور پہلے سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گرمی کے موسم میں سینے میں درد، سانس کا پھولنا، چکر آنا ، شدید کمزوری، بے چینی، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا اور غیر معمولی پسینہ آنا ایسی علامات ہیں، شہریوں کو چاہیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا وجہ دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں،
