جہلم( بیورورپورٹ)جہلم شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، صارفین شدید پریشانی کا شکار، شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہیں صبع، دوپہر اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کی بندش اور انتہائی کم پریشر کے باعث گھریلو خواتین کو امور خانہ داری کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے گیس غائب کر دی جاتی ہے، اس صورتحال کی وجہ سے بچے اور سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والےملازم پیشہ افراد اکثر بغیر ناشتے کے اپنے تعلیمی اداروں اور دفاتر جانے پر مجبور ہیں، گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے غریب خاندانوں کے ماہانہ بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاری بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کے باوجود بنیادی سہولت سے محروم رکھنا سراسر نا انصافی،زیادتی کے مترادف ہے، وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر پٹرولیم نوٹس لینے اور 24/7 سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے٫
