ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شاندار چوک جہلم میں زیر تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک ای اینڈ ای ڈی سی سنٹر کا دورہ کیا

Spread the love


جہلم (بلال رضا) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شاندار چوک جہلم میں زیر تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک ای اینڈ ای ڈی سی سنٹر کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے منصوبے کی پیش رفت اور مختلف مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
دورے کے دوران عمارت کے مختلف حصوں، تعمیراتی معیار، دستیاب سہولیات، داخلی و خارجی راستوں اور مریضوں کے لیے مجوزہ انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جاری کام کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جدید اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبہ جلد فعال کیا جا سکے۔ اس موقع پر منصوبے سے متعلق مختلف انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں