ضلع بھر کے مختلف ہوٹلوں پر ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف ہوٹلوں پر ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری،شہریوں کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت معتلقہ زمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور مضر صحت کھانوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، متعدد ہوٹلز مالکان معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں ، ہوٹل میں کام کرنے والے کاریگر سے لے کر ویٹرز تک ہر شخص کے ناخنوں میں میل ، گندے کپڑے اور حفضان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کر رہے ہیں جبکہ ان ہوٹلوں کی وجہ سے سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں