جہلم (بیورورپورٹ) جہلم شہر میں آنکھوں کے امراض کے علاج کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ رضیہ فاؤنڈیشن آئی اسپتال عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہاں جدید لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف پانچ منٹ میں عینک سے نجات ممکن بنا دی جاتی ہے، وہ بھی بغیر ٹیکے اور بغیر ٹانکے کےاس حوالے سے اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ندیم الحسنین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم،چکوال،منڈی بہاوالدین،گجرات میرپور آزاد کشمیر پڑوسی اصلاح کے مریض بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں ہمارے ادارے کو قائم ہوئے پندرہ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران لیزر آپریشن کے زریعے ہزاروں افراد کی بینائی بحال کی جا چکی ہے، جبکہ روزانہ درجنوں مریض او پی ڈی سے مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں جدید لیزر سسٹم کے ذریعے آنکھوں کا علاج کیا جاتا ہے، جس میں نہ ٹیکہ لگایا جاتا ہے اور نہ ہی سرجری کے بعد ٹانکوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مریض چند ہی منٹوں میں عینک سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں اور فوری طور پر گھر جا سکتے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو ندیم الحسنین کے مطابق اب شوگر کے مریضوں کے لیے بھی آنکھوں کا آپریشن محفوظ اور ممکن بنا دیا گیا ہے، جبکہ ماضی کے برعکس اب مریضوں کو کئی دن اسپتال میں داخل رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جدید سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی آنکھوں کے مسائل کا بروقت علاج کروائیں تاکہ بینائی کو محفوظ بنایا جا سکے،
