شہر سمیت ضلع بھر کے قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ ڈی سی ریٹس کو یکسر نظر انداز

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ ڈی سی ریٹس کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے من مرضی کی قیمتیں نافذ کرکے وصول کرنی شروع کردیں جس کے باعث عوام شدید پریشانی اور معاشی دباؤ کا شکارشہریوں کے مطابق گائے کے فی کلو گوشت کی سرکاری قیمت 9 روپے مقرر ہے جبکہ قصاب سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے 12 سو روپے فی کلو بکرے کے گوشت کے سرکاری نرخ 17 سو روپے فی کلو مقرر کررکھے ہیں جبکہ بیشتر قصاب 28 سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں، اور ریٹ لسٹیں بھی اس وقت آویزاں کی جاتی ہیں جب کوئی سرکاری افسر چیکنگ کے لیے نکلے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی،و،عدم دلچسپی کے باعث قصاب موجیں کررہے ہیں جبکہ شہری لٹنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کروانے کامطالبہ کیاہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں