ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں ساجد بھٹی نے سابق امیدوار ایم پی اے حافظ عطاءالرحمن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

Spread the love


جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود)
اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر خان زرکون اور ڈی ایس پی رائے سرفراز یوسف ، ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں ساجد بھٹی نے سابق امیدوار ایم پی اے حافظ عطاءالرحمن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں معزز مہمانوں نے مدرسہ میونوال کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے مدرسے کے انتظامات، تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مدرسہ انتظامیہ نے معزز مہمانوں کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر علاقہ کی سماجی و مذہبی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں