
جلالپورجٹاں( رپورٹ سیدوسیم شاہ بخاری ) محرم الحرام کے سلسلہ میں حویلی مقبول شاہ محمود آباد سے جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصرِ بتول پہنچا۔ جلوس کے دوران سکیورٹی اور نظم و ضبط کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
اس موقع پر سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سکیورٹی کے حوالے سے احسن انداز میں ڈیوٹی سرانجام دی۔ انہوں نے جلوس کے شرکاء کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ شرکاء نے انتظامیہ، پولیس اور امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے محرم الحرام کے دوران مثالی نظم و ضبط کو خوش آئند قرار دیا۔
