
جلالپورجٹاں(سید وسیم شاہ) محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے سلسلہ میں تھانہ سٹی میں ایس ایچ او انور سرلہ کی زیر صدارت امن کمیٹی جلالپورجٹاں کا اجلاس کا منعقد ہوا۔اجلاس میں چئرمین امن کمیٹی میر فہیم اقبال صدر صرافہ یونین حاجی حبیب اللہ صراف مرزا مبین راجہ منیر فیروز انصر اقبال انصاری و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان مذہبی رواداری برقرار رکھنے محرم کے جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے امن کمیٹی کے ممبران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں چئرمین امن کمیٹی سابق صدر مرکزی انجمن تاجران میر فہیم اقبال نے یقین دلایا کہ محرم میں امن قائم رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر نبھائیں گے
