گریٹر مانچسٹر میں آئندہ میٹرو میئر کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی

Spread the love

:

گریٹر مانچسٹر کے میٹرو میئر کے ممکنہ امیدوار چوہدری اسلم کمبوہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسلسل اصرار اور ووٹرز کے دباؤ کے باعث وہ آئندہ ماہ ہونے والے میٹرو میئر کے انتخاب میں حصہ لینے پر غور کر رہے ہیں۔
مانچسٹر عارف چودھری :
گریٹر مانچسٹر میں آئندہ میٹرو میئر کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس دوران چوہدری اسلم کمبوہ کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے ووٹرز اور مقامی افراد مسلسل ان سے رابطہ کر رہے ہیں اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کر رہے ہیں۔چوہدری اسلم کمبوہ کے مطابق اگر عوامی حمایت اسی طرح برقرار رہی تو وہ آئندہ ماہ ہونے والے میٹرو میئر کے انتخاب میں باضابطہ طور پر حصہ لینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح عوامی خدمت، بہتر ٹرانسپورٹ، کمیونٹی کی ترقی اور مقامی مسائل کا حل ہے۔واضح رہے کہ گریٹر مانچسٹر کے میئر کا منصب ٹرانسپورٹ، پولیس، ہاؤسنگ اور علاقائی ترقی جیسے اہم شعبوں میں اختیارات رکھتا ہے، جس کے باعث اس انتخاب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں