وزیرآباد جلال پورہ پھاٹک کے قریب واقع صنعتکار ظہیر منہاس کے کٹلری کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

Spread the love


سکندر ملک ۔
وزیرآباد جلال پورہ پھاٹک کے قریب واقع صنعتکار ظہیر منہاس کے کٹلری کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔عمارت زمین بوس قیمتی مشینری،تیار اور زیرِ تیاری مال، اہم ریکارڈ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ عمارت بھی زمین بوس ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی بھرپور جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی مشینری، سامان اور دیگر قیمتی اثاثے جل کر تباہ ہو گئے، جس سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔دریں اثناء کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کے صدر ندیم عبداللہ وڑائچ نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صنعتکار ظہیر منہاس سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف ایک صنعتکار بلکہ وزیرآباد کی پوری کٹلری صنعت کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ صنعتکار کو فوری مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار بحال کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں