چوہدری فیصل امین کی کاوش، جکر میڈیکل ٹرسٹ اور پولیس تحفظ مرکز کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Spread the love


​مستحق مریضوں کا مفت طبی معائنہ، ادویات کی فراہمی، ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا،
​جہلم (بلال رضا) جکر میڈیکل ٹرسٹ اور پولیس تحفظ مرکز، کے اشتراک سے ایک روزہ مفت گائنی، آئی و جنرل میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مستحق اور نادار مریضوں کو مفت طبی معائنہ، مشاورت اور ادویات فراہم کی گئیں۔
​طبی کیمپ کے آرگنائزر معروف سماجی شخصیت چوہدری فیصل امین تھے، جبکہ پولیس تحفظ مرکز کی جانب سے اے ایس آئی رضوان شوکت اور ان کی ٹیم نے کیمپ کی نگرانی کی۔ کیمپ میں معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز سمیت دیگر ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ندیم بلوچ نے آنکھوں کا معائنہ کیا اور آپریشن کے مستحق مریضوں کو اسلام قریشی ہسپتال ریفر کیا۔
​اس موقع پر انچارج ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ جہلم عبدالغفور چوہان اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سعید احمد ، چوہدری وسیم نے خصوصی شرکت کی۔
​اہلِ علاقہ اور شہریوں نے فری کیمپ کے انعقاد پر آرگنائزر چوہدری فیصل امین، ڈاکٹرز اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی شہریوں کی سہولت کے لیے اس نوعیت کی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں