منشیات کے خلاف آل ڈویژن گوجرانوالہ وگجرات اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کاانعقاد

Spread the love


وزیرآباد(نا مہ نگار) اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹربحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں منشیات کے خلاف آل ڈویژن گوجرانوالہ وگجرات اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کاانعقاد کیا گیا جس میں سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ،بلا ل چیمہ،احمد نواز باجوہ کررہے صدر محمد جمیل چیمہ،جنرل سیکرٹری محمد آصف مغل،حافظ حیدر جمیل چیمہ،عبد الرحیم سمیت کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عدفنان شکر گورائیہ ایڈووکیت اور بلال چیمہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں کھیلوں، تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، منشیات معاشرے کو تباہ کرنے والی لعنت ہے، اس کے خاتمے کے لیے والدین، اساتذہ، سماجی تنظیموں اور سرکاری اداروں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صدر محمد جمیل چیمہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا، کھیلوں کی اہمیت اجاگر کرنا اور انہیں منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے کا شعور بیدار کرنا تھا، کھیلوں سے نہ صرف انسانی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ کھیلوں سے بیماریوں اور نشے جیسی برائیوں سے بھی بچنے میں مدد ملتی ہے۔ کھیل پیار محبت اور دوستی کو فروغ دیتے ہیں، منشیات کے خلاف جہاد ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے۔ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد بھی میچز سے لطف اندوز ہوئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ”منشیات سے انکار، زندگی سے پیار” کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں