ڈسٹرکٹ بار ایسوسی اییشن وزیرآباد الیکشن 2027 28

Spread the love


سکندر ملک ۔
وزیراباد جی ٹی روڈ پیرس ریسٹورنٹ میں پروگریسو لائرز گروپ کی جانب سے سابقہ صدر چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ ہائیکورٹ صاحب اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر اباد عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد۔اجلاس کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔جس میں معزز وکلا کی بھرپور شرکت ۔مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا صدر اور جنرل سیکٹری امیدواروں کے نامزد کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ۔ امیدواروں کے اعلان ہونے کا اسی ہفتہ امکان۔اور اخر میں انے والے تمام معزز وکلا کے اعزاز میں ایک پرتکلف بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا۔خصوصی خطاب پروگریسر لائرز گروپ کے صدر ۔سابقہ صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی اسییشن وزیر اباد چوہدری مستنصر علی گوندل صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اج جو ہمارا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے اس میں ہم نے متفقہ طور پر کمیٹی نے دو نامزد امیدوار صدر اور جنرل سیکرٹری کہ منتخب کرنے ہیں اور ہم انشاءاللہ تعالی کوشش کریں گے کہ اسی ہفتے صدر اور جنرل سیکرٹری کہ جو امیدوار ہیں ان کے نام متفقہ طور پر الاؤنس کر دیے جائیں ۔اور انے والے الیکشن کی تیاری شروع کر دی جائے ۔اس موقع پر چوہدری مستنصر علی گوندل صاحب ۔صدر عمران عصمت چوہدری صاحب ۔چوہدری عامر محمود رہاڑ ۔چوہدری نبیل اعجاز چیمہ ۔چوہدری عمر گوندل ۔چوہدری عدنان شکر گورایا ۔چوہدری بشارت علی سندھو۔چوہدری جمشید سلطان گھمن ۔چوہدری اعجاز احمد پرویا ۔عمران ٹھکرا صاحب ۔چوہدری اطہر چیمہ ۔اور دیگر معجز وکلا بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں