کول پور سٹون، قریشیاں کرش پلانٹ کے قریب 21 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا

Spread the love

جہلم: ( بلال رضا )کول پور سٹون، قریشیاں کرش پلانٹ کے قریب 21 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا، واٹر ریسکیو آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی تلاش کر لی گئی۔30 جون 2026 کو دوپہر 13:30 بجے جہلم کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ کول پور سٹون، قریشیاں کرش پلانٹ کے قریب ایک 21 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جہلم کی واٹر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم، انجینئر فرحان مرزا کی زیرِ نگرانی واٹر ریسکیو سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ آپریشن کے دوران لائن سرچ، سکوبا سرچ اور ریسکیو ڈائیونگ کی تکنیکوں کے ذریعے تقریباً دو گھنٹے مسلسل تلاش کے بعد نوجوان کی ڈیڈ باڈی دریا سے برآمد کر لی گئی۔
ریسکیورز نے موقع پر نوجوان کی جان بچانے کے لیے کافی دیر تک سی پی آر (CPR) کیا، تاہم اس کی سانس بحال نہ ہو سکی۔ بعد ازاں ضروری کاروائی کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت رحیم ولد رفیق، عمر 21 سال، سکنہ ڈھوک جمعہ، ضلع جہلم کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں