رپورٹ سکندر ملک
ڈسٹرکٹ ہسپتال وزیرآباد میں انجمن بہبودی مریضاں کے صدر چودھری ناصر محمود اللہ والا ایم ایس ڈاکٹر نعیم گھمن ۔سماجی شخصیت افتخار صدیقی ۔سماجی شخصیت چودری محمد الیاس صاحب کی زیر صدارت انجمن بہبودی مریضاں کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔باقاعدہ اجلاس کی کاروائی تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوئی سماجی شخصیت افتخار حسین صدیقی صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے ۔جون کے پورے مہینے کی مکمل رپورٹ پیش کی ۔انجمن بہبودی مریضاں کے عہدے داروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اور تمام پروجیکٹ کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفات پانے والے تمام مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ملک کی سلامتی خوشحالی ترقی اور تمام مسلمان مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ۔اجلاس میں شرکاء کی شرکت ۔محمد سلیم کمبوہ چوہدری ناصر محمود اللہ والا افتخار حسین صدیقی طاہر رفیق مہناز حاجی اشفاق محمد اسلم جتالہ اشرف نثار ڈاکٹر سید رضا سلطان عمران اسلم سکندر ملک عبدالرحمن چوہدری صابر بٹ وغیرہ وغیرہ ۔اور اخر میں اجلاس میں انے والے تمام شرکاء کے لیے چائے بیکری کا اہتمام کیا گیا ۔
