تقریب میں ‘کھاؤ گلی’ کے چیف ایگزیکٹیو کمال روب نے بطور میزبان شرکت کی، جبکہ ڈپٹی لیفٹیننٹ اور او بی ای (OBE) مزاہد حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کر کے فلاحی کاموں کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو کمال روب نے کہا کہ ایک لاکھ افراد تک پہنچنا محض ایک عدد نہیں بلکہ ایک انسانی خدمت ہے میری ٹیم اور کمیونٹی کے تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن۔نہیں تھا جسے ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ مہمانِ خصوصی مزاہد حسین نے ‘کھاؤ گلی’ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات معاشرے میں امید کی کرن پیدا کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے دوسروں کو بھی ترغیب دیتے ہیں۔ایوا مانچسٹر کی روح رواں کھتلین داؤد اکرم،ایکشن ٹوگیدر جین گلیشیر وائٹ ، نورین ، کھاؤ گلی کے مینجر کمال حسین،عفت پروین ،کناشا سوبزمانا، نے بھی دکھی اور ضرورت مند افراد کے کام کو قابل ستائش قرار دیا
اختتامی کلمات
شرکائے تقریب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دکھی اور ضرورت مند افراد کے لیے کی گئی کاوشوں کو وسیع پیمانے پر جاری رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے
عارف چوہدری دنیا نیوز اولڈہم
