جلالپورجٹاں ( تحصیل رپورٹر مرزا طارق محمود ) عجوہ بیکرز اینڈ ریسٹورنٹ میں ڈی پی آئی (DPI) اسٹڈی ابراڈ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، والدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایکسپو کا مقصد بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم، اسکالرشپس اور انگلش لینگویج کورسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
تقریب میں عمر اقبال (ڈائریکٹر، لاہور)، سعید الرحمن ( انسٹرکٹر گجرات ) محمد ذیشان (ریجنل مینیجر، گجرات)، آمنہ عروج (سیلز ایگزیکٹو، اسلام آباد)، ابراہیم (ٹیم لیڈ، لاہور) اور ٹیم (ڈی پی آئی کنسلٹنٹس) نے شرکت کی اور طلبہ کو مختلف ممالک میں تعلیم، داخلہ کے طریقہ کار، ویزا پراسیس اور دستیاب اسکالرشپس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔مقررین نے بتایا کہ ڈی پی آئی کنسلٹنٹس کی برانچز لاہور، گجرات، اسلام آباد اور واہ کینٹ میں قائم ہیں، جہاں طلبہ کو بیرونِ ملک تعلیم کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ IELTS، PTE اور اسپوکن انگلش کے معیاری کورسز بھی کرائے جاتے ہیں تاکہ طلبہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کر سکیں۔تقریب کے دوران شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے، جس میں 100 + بچوں نے وزٹ کیا اور معلومات لی شرکاء نے اس معلوماتی ایکسپو کو نوجوانوں کے لیے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔
