صدقہ جاریہ مکمل | 21 غریب مستحقین کے ( میت) کے لیے کفن تقسیم

Spread the love


کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان (رجسٹرڈ)
ملک بشیر احمد مندوانی رند بیورو چیف اردو گلوبل نیوز پیپر

الحمدللہ!

کاروانِ خدمت کی ٹیم نے اللہ کے فضل سے 14 مرد اور 7 خواتین یعنی کل 21 غریب مستحق افراد کے لیے کفن کا آرڈر مکمل کر کے تقسیم کر دیا ہے۔

موت برحق ہے۔ سب کو مرنا ہے۔
لیکن ہم اللہ پاک سے ہمیشہ صحت و عافیت کے ساتھ لمبی زندگی مانگتے ہیں۔

پچھلے سال یہ تعداد 4 تھی:
2 خجک گاؤں + 2 سبی کے لیے۔
آج اللہ نے توفیق دی کہ اسے 21 تک پہنچایا جائے۔

کفن جن مدارس اور جامہ مساجد میں دیے گئے:
1. جامع مسجد مدرسہ عید گاہ شریف، نزد بس اڈا سبی
2. جامع محمّدیہ غوثیہ مدرسہ مسجد، نزد بھٹہ بخاری آباد بائی پاس سبی
3. مدرسہ جامعیہ فحزن العلوم، محمدیہ دربار نور پور شریف سبی
4. دار العلوم قادریہ تعلیم القرآن، انوار جامع مسجد گنبد والی سبی
5. جامع مسجد یا رسول اللہ ﷺ و جامعہ مخزن القرآن، گاؤں خجک ڈسٹرکٹ سبی
6. جامع مسجد، گاؤں مرغزانی کلاں تحصیل ڈسٹرکٹ سبی
7. مدرسہ اصحاب صفہ، نور پور روڈ سبی
8۔۔جا معتہ المدنیہ فیضان مدینہ سبی بلوچستان

ماشاءاللہ ان 8 مقامات پر 21 کفن پہنچا دیے گئے ہیں۔

اللہ پاک کاروانِ خدمت کی اس کاوش کو اپنی بارگاہِ رحمت میں قبول فرمائے۔ آمین 🤲

تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے
ہمارے نیک کاموں میں حصہ ڈالیں۔ ساتھ دیں اور ثواب کمائیں۔

تعاون کے لیے:
*ایزی پیسہ: 03197902803
بشیر احمد

جو دیتا ہے، پھل وہی کھاتا ہے۔
اللہ سب کو ہمت، توفیق اور دلوں میں رحم عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں