تعلیمی اداروں کا دورہ، شدید گرمی کے پیش نظر سہولیات کا جائزہ

Spread the love


سکندر ملک ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور شدید گرمی کے پیش نظر طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران بجلی، پنکھوں کی فعالیت، صاف پینے کے پانی کی دستیابی اور دیگر ضروری انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ طلبہ کے لیے محفوظ، آرام دہ اور سازگار تعلیمی ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ وزیرآباد طلبہ کی صحت، حفاظت اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں