مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد

Spread the love


سکندر ملک ۔
مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ (وزیرآباد) میں پری فرسٹ ایئر کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی، بہترین نظم و ضبط، باقاعدگی اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

یہ تقریب صرف انعامات کی تقسیم نہیں بلکہ محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک خوبصورت موقع تھی۔ طلبہ کے چہروں پر خوشی، والدین کا اعتماد اور اساتذہ کی محنت اس تقریب کو یادگار بنا گئے۔

ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم، اخلاق اور کردار کی دولت سے مزید نوازے، ان کے مستقبل کو روشن فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی عطا کرے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں