جمعیت علماء اسلام تحصیل جہلم کا اجلاس گزشتہ روز غلہ منڈی میں واقع مسجد صدیق اکبر میں منعقد ہوا

Spread the love

جہلم (بیورورپورٹ)جہلم جمعیت علماء اسلام تحصیل جہلم کا اجلاس گزشتہ روز غلہ منڈی میں واقع مسجد صدیق اکبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قاری ابوبکر صدیق نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری مفتی محمد شیر خان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عمیر حنیف نے 11 جولائی کو منعقد ہونے والی “تحفظِ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس” کے انتظامات، مقاصد اور تیاریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور اس کی کامیابی کے لیے عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔
اجلاس میں کانفرنس کے انتظامی امور، تشہیری مہم اور مختلف ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں تحصیل جہلم کے سرپرست شیخ عبد الحمید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا رسول شاہ، ضلعی کوآرڈینیٹر مولانا زبیر ربانی، ضلعی ناظم مالیات مولانا شیخ مدثر، تحصیل جہلم کے نائب امیر سوم حافظ اسامہ، تحصیل کوآرڈینیٹر نسیم سمیت دیگر علماء کرام، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر تحفظِ مدارس دینیہ، عوامی حقوق کے تحفظ اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں