جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا اب حقیقت میں سمٹ کر گلوبل ولیج کی شکل اختیار کر گئی

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار) جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا اب حقیقت میں سمٹ کر گلوبل ولیج کی شکل اختیار کر گئی ہے آج کے دور میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدید طرز عمل اپنانا بہت ضروری ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری مستنصر علی گوندل نے ہیڈ آف سیل ڈیپارٹمنٹ ڈیوو عبدالرحمان کے ہمراہ ڈیوو کورئیر سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد عمران صدیقی زاہد اقبال محمدعثمان ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر علی افضل کلیار نے کہا کہ وہ اپنے شہر کے باسیوں کو بہترین کوریئر اور بس سروس دینے جا رہے ہیں اب انہیں دوسرے شہریوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا اس سلسلہ میں ہمارا آفس باقاعدہ کھل گیا ہے اور چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرے گا۔تقریب میں عمران ٹھکرا ایڈووکیٹ،چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود خان ،معروف صنعتکار طاہر منہاس و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں