تحصیل ہیڈ کوارٹر جنڈ اور ضلعی ہیڈکوارٹر اٹک کو ملانے والی اہم شاہراہِ کی تعمیر نو کا منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل

Spread the love

دومیل اٹک ( الطاف طاہر بیورو چیف) تحصیل ہیڈ کوارٹر جنڈ اور ضلعی ہیڈکوارٹر اٹک کو ملانے والی اہم شاہراہِ کی تعمیر نو کا منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل تفصیلات کے مطابق پنڈ سلطانی ,دومیل روڈ کی تعمیر کا منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اسفالٹ پیور مشینیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں، جس کے بعد جلد ہی اسفالٹ بچھانے کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔ اہلِ علاقہ یہ امید باندھے ہوئے ہیں کہ یہ منصوبہ مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہوگا اور یہ شاہراہ طویل عرصے تک عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرے قبل ازیں یہ سڑک موہنجوڈارو کا نقشہ پیش کرتے دکھائی دیتی تھی اور بڑے بڑے گڑھے آمدورفت میں جہاں رکاوٹ کا باعث بنے ہوئے تھے وہاں حادثے کا سبب بھی تھے اور بارش کے دنوں میں یہ سڑک تالاب کا منظر پیش کرتے دکھائی دیتی تھی اب تحصیل و ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور سیاسی نا خدائوں نگاہ الفت سے اس شاہراہِ کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے عوام جلد مکمل ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں مجموعی طور پر کام تسلی بخش و اطمینان بخش دکھائی دیتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں