ڈی ٹی او محمد ساجد کا خان پور اور لیاقت پور سرکل کا اچانک دورہ

Spread the love

رحیم یارخان (میاں طالب حسین) ڈویژنل بیوروچیف
ڈی ٹی او محمد ساجد کا خان پور اور لیاقت پور سرکل کا اچانک دورہ ٹریفک سٹاف کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور قوانین کے نفاذ پر ہدایات جاری کیں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیرکی ہدایات کی روشنی میں ڈی ٹی اومحمد ساجد نے انسپکٹر ہیڈ کوآرٹر ٹریفک شاہد سنگھیڑا کے ہمراہ سرکل خان پور اور سرکل لیاقت پور میں سرپرائز وزٹ کیا جہاں پر فیلڈ سٹاف کو ٹریفک وائیلیشنز بالخصوص ون وے وائیلیشن، بغیر ہیلمٹ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، بغیر سیٹ بیلٹ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لانے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے متعلق بریف کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں عوام الناس روڈ ڈسپلن اورٹریفک قوانین پر مکمل عمل کر کے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں