رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
پاکستان کے مشہور و معروف انٹرنیشنل سنگر نسیم علی صدیقی نے اپنی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ایک اور باوقار ایوارڈ اپنے نام کر کے نہ صرف اپنی کامیابیوں میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کر دیا۔
نسیم علی صدیقی اپنی منفرد آواز، اعلیٰ فنی صلاحیتوں اور بہترین شخصیت کی وجہ سے ملک بھر سمیت بیرونِ ممالک میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ وہ ہمیشہ محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ نسیم علی صدیقی مختلف سماجی، ثقافتی اور میوزیکل تقریبات میں بھرپور شرکت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد یادگار پروگرام ٹیوٹا رائل موٹرز میں بھی پیش کیے، جن کے مالک معروف کاروباری شخصیت میاں اعجاز عامر ہیں۔ ان کی دلکش آواز اور بہترین اندازِ گائیکی کو حاضرین نے ہمیشہ بے حد سراہا اور محبت سے سنا۔
ڈویژنل بیورو چیف میاں طالب حسین سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے نسیم علی صدیقی نے اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ “یہ سب میرے چاہنے والوں، دوستوں اور مداحوں کی محبتوں اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ سب سے پہلے میں اپنے والدین، بہن بھائیوں، دوست احباب اور ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میری حوصلہ افزائی کی اور میری کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرونِ ممالک میں بھی میرے نام کا ایک مضبوط برانڈ بن چکا ہے، اور یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہے گی کہ اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام مزید روشن کروں اور اپنے مداحوں کی محبتوں پر پورا اتروں۔”
فن، ثقافت اور موسیقی سے وابستہ شخصیات نے نسیم علی صدیقی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مزید عالمی اعزازات اپنے نام کریں گے۔
