جے یو پی قیادت کا ڈاکٹر جاوید اختر نورانی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت،

Spread the love

رحیم یاخان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیورو چیف)
جے یو پی قیادت کا ڈاکٹر جاوید اختر نورانی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت، مرکزی صدر جمعیت علماءپاکستان پیر اعجاز احمد ہاشمی، سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی، قاری محمد ناصر میاں (سینئر نائب صدر و سجادہ نشین آستانہ عالیہ خانقاہ حامدیہ ملتان)، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعیدشاہ کاظمی،سابق وفاقی وزیر چوہدری امجد علی وڑائچ کے صاحبزادے چوہدری حارث علی وڑائچ، چوہدری طالب حسین سابق صوبائی وزیر کے پوتے اور چوہدری عاطف حسین کے فرزند چوہدری عمر طالب ، سابق ایم این اے و صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، جے یو پی سندھ کے صدر علامہ مفتی محمد ابراہیم قادری، خیبرپختونخوا کے صدر فیاض خاں، جنرل سیکرٹری بلوچستان مولانا عبدالحکیم انقلابی، مولانا عبدالمجید جتک، پنجاب کے صدر علامہ نور احمد سیال، علامہ محمد احمد برکاتی (سینئر نائب صدر)، محمد ریاض نوری (صوبائی نائب صدر) محمد زاہد صدیقی (سیکرٹری اطلاعات پنجاب) اور حاجی محمد انصاری نے ڈاکٹر جاوید اختر نورانی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔رہنماو¿ں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں