وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخابات 2027-28 کے سلسلے میں امیدوار برائے صدر عامر محمود رہاڑ ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے بار کے معزز وکلاء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔عامر محمود رہاڑ ایڈووکیٹ نے وکلاء برادری سے اپنے انتخابی منشور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کی صورت میں بار کے وقار، وکلاء کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ سہولیات میں بہتری اور بار و بینچ کے مضبوط تعلقات کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، وکلاء کے مسائل کا حل، نوجوان وکلاء کی رہنمائی، بار میں جدید سہولیات کی فراہمی اور باہمی اتحاد و اتفاق ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے وکلاء سے اپنے حق میں حمایت اور تعاون کی اپیل بھی کی۔اس موقع پر میاں محمد افراسیاب گوھر،چوہدری محمد انیس الرحمن گجر،ملک شمریز اشرف اعوان،بیرسٹر عمر گوندل ایڈووکیٹس بھی ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران متعدد وکلاء نے عامر محمود رہاڑ ایڈووکیٹ کا خیرمقدم کیا، ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور بار کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں، امیدوار نے یقین دہانی کرائی کہ منتخب ہونے کی صورت میں تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کی ترقی اور وقار کے لیے بھرپور کوشش کریں گے
