دومیل اٹک (الطاف طاہر + راضی خان )ڈپٹی کمشنر مدثر احمد شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی اٹک انیل ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ منیجرولید عباسی کنٹریکٹر منیجر کاشف جاوید تحصیل منیجر کاشف اے ایم راحیل ودیگر کے ساتھ ضلع بھر اور اٹک شہر کی صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے سٹاف کی پرفارمینس ودیگر اہم امور سے متعلق دایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات محنت کریں ۔کسی بھی شکایت کی صورت میں بروقت ازالے کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دینی ابادی میں صفائ انتظامات پر خصوصی توجہ دینے پر زوردیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولیات کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔لہذا آفیسران اور ورکرز اپنے فرائض منصبی احسن اورذمہ دارانہ طریقے سے نبھائیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر ولید عباسی کنٹریکٹر منیجر کاشف جاوید نے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی انتظامات اور سٹاف کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ۔جب کہ ایم ڈی انیل سعید نے کہا کہ میں از خود تمام امور کی نگرانی کررہاہوں جہاں کوئ مسئلہ ہو تو متعلقہ آفیسران اسے فوری حل کرکے رپورٹ کرتے ہیں
