رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے معروف، سینئر اور باصلاحیت قانون دان چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے جس کا بنیادی مقصد مظلوم، بے سہارا اور حق دار افراد کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پاس آنے والے ہر سائل کے مقدمے کو مکمل دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ لڑتے ہیں اور معزز عدالتوں سے انصاف دلانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ نے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قانون کی بالادستی کو فروغ دیا جائے اور ایسے افراد کی بھرپور مدد کی جائے جو کسی وجہ سے اپنے قانونی حقوق کے حصول میں مشکلات کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات، خصوصاً خواتین، یتیموں، بیواؤں اور مستحق افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنا ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک عظیم سماجی خدمت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی غریب، نادار یا مستحق سائل آتا ہے اور اس کے پاس وکیل کی فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں ہوتی تو وہ ایسے افراد سے فیس وصول کرنے کے بجائے انسانیت اور خدمت کے جذبے کے تحت ان کے مقدمات کی پیروی کرتے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص صرف مالی مشکلات کی وجہ سے انصاف سے محروم نہ رہے۔
چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ نے کہا کہ انصاف صرف صاحبِ حیثیت افراد کا حق نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو بلاامتیاز انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک وکیل کی اصل کامیابی دولت نہیں بلکہ مظلوم کو اس کا حق دلانا اور انصاف کی سربلندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بہت سی خواتین اپنے قانونی حقوق سے مکمل آگاہ نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے انہیں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں متعدد خواتین اور مستحق خاندانوں کو قانونی رہنمائی فراہم کی اور معزز عدالتوں سے ان کے حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شہری حلقوں نے چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ کی عوامی خدمت، غریب پروری، دیانتداری اور انصاف کی فراہمی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے وکلاء معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کو بھی اپنی اولین ترجیح بناتے ہیں۔یاد رہے چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شہزازاشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مرحوم کے بھائی ہیں اللہ پاک شہزاد اختر ایڈووکیٹ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے
