آزاد کشمیر انتخابات ایل اے حلقہ ،38جموں 5: سٹی صدر شہباز بٹ اور شیخ احسان اللہ کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں، ذیشان یونس ٹانڈہ کی حمایت کا اعلان
جلالپور جٹاں (نمائندہ خصوصی مرزا طارق محمود): آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے تناظر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سٹی صدر شہباز بٹ اور شیخ احسان اللہ نے شہر کی اہم شخصیات کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والی اہم نشستوں کے دوران، علاقہ کی معزز شخصیات نے ذیشان یونس ٹانڈہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں قاری اشرف، راشد بشیر، ملک یوسف، حمزہ ندیم مغل، عتیق طفیل، کاشف بشیر اور قیوم جمال شامل تھے۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے ذیشان یونس ٹانڈہ کے سیاسی وژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ سٹی صدر شہباز بٹ اور شیخ احسان اللہ نے حمایت کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر الیکشن میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔
