ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد کی فیلڈ میں خود کمانڈ: رحیم یار خان میں ٹریفک قوانین پر سختی اور شہریوں سے خوش اخلاقی کی واضع ہدایات

Spread the love

​رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(رپورٹ: میاں طالب حسین)
ضلع رحیم یار خان میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد خود میدان میں نکل آئے۔ روایتی دفتری کلچر کے برعکس، ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد اپنی شاندار کارکردگی اور متحرک قیادت کی بدولت خود ہر ڈیوٹی پوائنٹ اور چوک پر جا کر چیکنگ کر رہے ہیں اور فیلڈ سٹاف سے روزانہ کی بنیاد پر مکمل تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی اس فرض شناسی اور فیلڈ میں فعال موجودگی کو عوامی و سماجی حلقوں میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
​مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر فیلڈ سٹاف کے ساتھ ہنگامی میٹنگز کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد نے اہلکاروں کو واضح اور سخت ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ:
​بلاامتیاز کارروائی: ہیلمٹ کے استعمال، لین ڈسپلن، اسٹاپ لائن، ون وے کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
​لائسنس کی پابندی: 16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
​خوش اخلاقی اول ترجیح: انہوں نے اہلکاروں کو سخت تاکید کی کہ قوانین پر سختی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے احترام کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔ کسی بھی شہری کو روکنے کی صورت میں گفتگو کا آغاز “السلام علیکم جناب” سے کیا جائے، جبکہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کے ساتھ شائستہ اور مہذب رویہ اپنایا جائے۔
​”ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور عوام میں قانون کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنا ہے۔”
— ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد
​والدین سے اہم اپیل:
ڈی ایس پی ٹریفک نے کم عمر بچوں کے موٹرسائیکل چلانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز موٹرسائیکل نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ بچوں کی اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔ بچوں کی حفاظت اور محفوظ مستقبل کی ذمہ داری سب سے پہلے والدین پر عائد ہوتی ہے، اس لیے وہ قانونی تقاضے پورے ہونے سے پہلے بچوں کو بائیک چلانے کی اجازت نہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں