ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فلڈ ریلیف کیمپس قائم

Spread the love

سکندر ملک ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب کی نگرانی میں ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام حساس اور کمزور علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

ریلیف کیمپس میں ریسکیو، طبی امداد، پینے کے صاف پانی، ضروری اشیائے خورونوش اور ہنگامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ محکموں کا عملہ ہر وقت الرٹ اور ڈیوٹی پر موجود ہے۔

ضلعی انتظامیہ وزیرآباد ہر ممکن صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں