ٹریفک قوانین کی پابندی، سیٹ بیلٹ کے استعمال، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حادثات سے بچاؤ کے بنیادی اصول ہیں

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے انچارج شہباز گجر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی، سیٹ بیلٹ کے استعمال، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حادثات سے بچاؤ کے بنیادی اصول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رحیم یارخان محمد ساجد کی ہدایت پر LTV/PSV ڈرائیوروں کے لیے ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن کے دوران بریفنگ اور ٹیسٹ کا انعقاد کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پابندی، سیٹ بیلٹ کے استعمال، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حادثات سے بچاؤ کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا، جبکہ ان کی پیشہ ورانہ استعداد جانچنے کے لیے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔اس اقدام کا مقصد روڈ سیفٹی کے شعور کو فروغ دینا، ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں