رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس افسران اور جی پی او سینئر پوسٹ ماسٹر کی میٹنگ ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل بارے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈی ٹی او محمد ساجد کی ہدایت پر انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہباز گجر نے سینئر پوسٹ ماسٹر، جنرل پوسٹ آفس شاہد یوسف سے اہم ملاقات کیجس میں واپس موصول ہونے والے ڈرائیونگ لائسنسوں کی بروقت وصولی، محفوظ ریکارڈ کی دیکھ بھال، لائسنس ہولڈرز تک فوری ترسیل، فوکل پرسنز کی نامزدگی، باہمی رابطہ کاری اور ایک مؤثر کوآرڈینیشن میکانزم کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پوسٹ اور ٹریفک پولیس کے درمیان مؤثر رابطہ، بروقت معلومات کے تبادلے اور واپس آنے والے ڈرائیونگ لائسنسوں کی جلد از جلد اصل مالکان تک فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔
