(رپورٹ مرزا طارق محمود)
کوٹھی چوہدری گل نواز وڑایچ مرحوم میں سابق مشیرِ وزیراعظم پاکستان نوابزادہ غضنفر علی گل اور سابق ایم پی اے چوہدری معین نواز وڑایچ ، سٹی صدر شہباز بٹ اور سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اسلم کی قیادت میں حلقہ 38 جموں 5 سے امیدوار چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک اہم اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں انتخابی مہم کو مزید مؤثر اور منظم بنانے، چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ کی بھرپور کامیابی کو یقینی بنانے، ووٹروں کو گھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے، پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی، انتخابی دن کی ذمہ داریوں کی تقسیم اور مجموعی انتخابی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ غضنفر علی گل، سابق ایم پی اے چوہدری معین نواز وڑایچ، شہباز بٹ اور چوہدری پرویز اسلم نے کہا کہ تمام کارکن متحد ہو کر انتخابی مہم چلائیں اور ہر ووٹر تک پہنچ کر زیادہ سے زیادہ ووٹ پول کرائیں تاکہ چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں۔
اجلاس میں نوابزادہ غضنفر علی گل، سابق ایم پی اے چوہدری معین نواز وڑایچ، سٹی صدر شہباز بٹ، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اسلم، چوہدری سعید، محمد یونس، شیخ احسان اللہ، پیر طاہر فیاض، ملک ریاض، کونسلر چوہدری پرویز اختر، مرزا شاہد انور، رفاقت بٹ، کونسلر مہر عامر محمود کونسلر ارشاد، کونسلر کاشف، ڈار محمد علی، سہیل بٹ، مرزا محمد علی، ناصر باجوہ، اشفاق جٹ، خرم شہزاد بٹ، ملک پرویز، سیکرٹری فیض رسول، عارف شیری بٹ سمیت کارکنوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
