بلدیہ جلال پور جٹاں کو سنہری حروف سے سجایا گیا کارکردگی زیرو (رپورٹ مرزا طارق محمود ) جلالپور جٹاں ۔جب سے بارش نے کچھ وقفہ دیا ہے معززین کی طرف سے چیف آفیسرنوید اشرف وڑائچ کے سنہری کارنامے کو گولڈن حروف میں خراج تحسین پیش کیا جا رہاہے کہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے جلال پور جٹاں سے پانی دو گھنٹے میں ختم ہو گیا ۔میری عمر اس وقت 58سال ہو گئی ہے میں نے تو یہی دکھا ہے کہ بارش رکنے کے 30منٹ بعد پانی ہر جگہ سے ختم ہو جاتا ہے۔یا پھر چیف آفیسرنوید اشرف وڑائچ صاحب یہ بتا دیں کہ وہ کون سا کارنامہ ہے جو انھوں نے سر انجام دیا ہے جس کی وجہ سے پانی جلدی نکل گیا۔اگر وہ کسی دم و درود شریف ۔یا تعویذ کا کہیں گے تو ہم مان جائیں گے ۔اس کے علاؤہ کوئی کارنامہ نظر نہیں آتا ۔ہاں ایک وجہ ہو سکتی ہے کہ جس کی وجہ سے پانی نے جلدی شہر چھوڑ دیا ہو وہ یہ ہے کہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے ٹیوب ویلوں کے کمرے وائٹ واش ہوئے ہیں وہ بھی پچاس لاکھ کی لاگت ہوئی ہے ممکن ہے ان کمروں کی خوبصورتی دیکھ کر پانی کو پانی کی شرم آ گئی ہو۔میرے خیال میں برصغیر پاک ہند ۔پاکستان۔انڈیا اور بنگال پر مشتمل علاقے کو کہتے ہیں ۔انصاف اور کرپشن کے خلاف بنگال میں تحریک کامیاب ہو چکی ہے اور انڈیا میں تحریک شروع ہو گئی ہے ۔ہمارے حکمرانوں ۔ بیوروکریسی ۔اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی ان کو دیکھتے ہوئے خود کو ٹھیک کر لینا چاہیے ۔یہ نہ ہوکہ عوام نے ۔بنگال ۔اور انڈیاکی تقلید شروع کی تو ملک وقوم کا بہت نقصان ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے۔
