رحیم یارخان
آصف محمود
(ڈسڑکٹ بیوروچیف)
ڈی پی او عرفان علی سموں کا ضلع بھر میں پولیس کو سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بوٹس اور آپریٹرکو تیار رکھنے کا حکم، پولیس افسران کو ضلعی انتظامیہ نمبر داروں سے رابطہ میں رہنے کی ہدایت دریائی چوکیاں بھی ہائی الرٹ۔ تفصیل کے مطابق سی ایس او ذیشان محسن رندھاوا نے ڈی پی او عرفان علی سموں کے حکم پر ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز کو پیغام دیا ہے کہ ملک میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے سیلابی علاقوں اور ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں دریائی بندوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی پی او عرفان علی سموں نے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار اداروں کے مقامی نمبرادروں سے موئثر رابطہ رکھتے ہوئے احتیاتی و حفاظتی اقدامات کو بروقت یقینی بنانے موجوزہ مقامات پر فلڈ ریلف کیمپ قائم کرنے پولیس کی موجودگی یقینی بناتے ہوئے خود دورے کر کے جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام دریائی پولیس چوکیوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، ڈی پی او عرفان علی سموں نے دریائی بوٹس اور آپریٹرز کو ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ ہر قسم کی سیلابی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے اور عوام الناس اور ان کو مالی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
