رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
راجپوت اتحاد پاکستان کے ڈویژنل و سٹی صدر رانا محمد منظور حسین خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی برادری کی خدمت، اتحاد اور فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد منظور حسین خان نے کہا کہ انہیں اپنی برادری کی خدمت پر فخر ہے اور وہ ہر فلاحی، سماجی اور تنظیمی سرگرمی میں بھرپور انداز میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجپوت برادری کے اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں فیصل آباد میں راجپوت اتحاد پاکستان کی ایک اہم تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں برادری کے اتحاد، تنظیمی امور، فلاحی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
رانا محمد منظور حسین خان نے مزید کہا کہ مضبوط اور متحد برادری ہی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے، اسی لیے وہ ہمیشہ برادری کے افراد کے مسائل کے حل، باہمی بھائی چارے کے فروغ اور سماجی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے عملی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے برادری کے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام کو فروغ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اور منظم معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
