سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد کے نواہی علاقہ سوہدرہ مریم نواز ہاسپٹل اور واٹر سپلائی کی چار دیواری بنانے سے محروم ۔مون سون کی بارشیں ہوتے ہی ترقیاتی کاموں کا پول کھل گیا ۔مریم نواز ہاسپٹل کے چاروں طرف پانی کھڑا ۔مریضوں کی امد و رفت کا سلسلہ بند ہاسپٹل کے اندر پانی جمع ۔ایمرجنسی مریض بارش کے دوران وزیر اباد ہسپتال کے لیے روانہ ۔کئی اپریشن موخر ۔عوام کا اظہار برہمی ۔مریضوں کو مشکلات کا سامنا ۔انتظامیہ کو فون کرنے کہ باوجود واسا کی گاڑیاں دن بھر مریم نواز ہاسپٹل نہ پہنچ سکیں ۔واٹر سپلائی موٹر کے کمرے کے اندر پانی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔کوئی پانی نکالنے والا عملہ نہ پہنچ سوہدرہ کی عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر مریم نواز ہاسپٹل کی چار دیواری کا بندوبست کیا جائے اور بارشوں کے پانی کے نکاس کا راستہ بنایا جائے جس سے لوگ باسانی بارشوں کے دنوں میں بھی ہاسپٹل ا جا سکیں اس کے علاوہ واٹر سپلائی کی موٹر غازی کالونی میں جو لگی ہے اس کمرے اور سین کو ٹھیک کیا جائے جس سے بارشوں کے پانی کا نکاس ہو سکے اور عوام پانی سے محروم نہ رہیں ۔
