پولیس مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جرات و بہادری کے پیکر کانسٹیبل شفقت علی شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،

Spread the love

رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
پولیس مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جرات و بہادری کے پیکر کانسٹیبل شفقت علی شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، پولیس افسران کی ورثاء اور چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کی قبر پر حاضری سلامی پیش کی۔ تفصیل کے مطابق 27 جولائی 2008 کی شام اس وقت کے اے ایس پی صادق آباد جیند شیخ کی سربراہی میں تھانہ بھونگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے ان کے گن مین کانسٹیبل شفقت علی شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے۔ گزشتہ روز ان کی برسی کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ عبدالرشید نائچ پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ ورثاء کو ہمراہ لیے شہید کی قبر پر پہنچے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، گل پاشی کی اور سلامی پیش کر کے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہید کی بلندی درجات کی دعا کی اور ورثاء کو تحائف پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں