صادق بازار میں خاتون سے چوری کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
صادق بازار لاہوری سیل میلہ میں شاپنگ کے لیے آئی خاتون کے پرس سے نقدی، طلائی انگوٹھی اور موبائل فون چوری کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم شاطر خواتین چوری کی یہ واردات انجام دے رہی ہیں۔​تفصیلات کے مطابق عبداللہ شاہ کالونی کی رہائشی مریم بی بی زوجہ مبین احمد نے تھانہ سٹی اے ڈویژن میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ صادق بازار لاہوری سیل میلہ سے شاپنگ کر کے باہر نکلیں تو ان کے پرس کی زیپ کھلی ہوئی تھی۔پرس سے REDMI A3 موبائل فون (مالیتی 20,000 روپے)، 36,370 پاکستانی روپے، 100 سعودی ریال، 7 گرام وزنی طلائی انگوٹھی (مالیتی 2,60,000 روپے)، نیز اصل قومی شناختی کارڈ، بچے کا ب فارم اور ویکسینیشن کارڈز غائب تھے۔​موقع پر موجود گواہان حیدر علی اور محمد مزمل کی مدد سے تلاش کے باوجود چوروں کا فوری سراغ نہ مل سکا، تاہم بعد ازاں موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو خواتین کو مہارت سے صفائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔​متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن دہاڑے مصروف ترین بازار میں عورتوں کے روپ میں گھومنے والی چور خواتین کی موجودگی انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی فوری شناخت کی جائے، مقدمہ درج کر کے ان کا مسروقہ سامان برآمد کروایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں