ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رحیم یارخان محمد ساجد کی انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا کے ہمراہ دیگر عہدیداران سے ملاقات

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رحیم یارخان محمد ساجد کی انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر شاہد عمران سنگھیڑا کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان کے صدر مسٹر ولید احمد، نائب صدر شہیر اقبال اور دیگر عہدیداران سے ملاقات۔اجلاس میں سموتھ ٹریفک فلو کو مزید مؤثر بنانے، کاروباری برادری کو ٹریفک سے متعلق سہولیات کی فراہمی، چیمبر آف کامرس میں لائسنسنگ سروسز کے اجراء اور بلیو وین/موبائل لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے صنعتی اداروں، ملوں اور فیکٹریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء، تجدید (Renewal)، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ اور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جیسی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے، اور شہریوں کو جدید، شفاف اور آسان ٹریفک سروسز کی فراہمی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں